مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کی نیشنل پارٹی کی رہنما مارین لوپن نے ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی غیر قانونی جارحیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہمیں اب بھی یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ وہاں کیا کرنا چاہتے تھے، کیونکہ فی الحال ہمیں معلوم نہیں کہ ان کا مقصد کیا تھا۔
فرانسیسی نیشنل پارٹی کی رہنما نے مزید کہا کہ وہ (ٹرمپ) واضح طور پر ایران کے خلاف اپنے جنگی مقاصد حاصل نہیں کر سکے اور پوری دنیا کو آگ میں جھونک رہے ہیں۔ آج ہمیں ایک ایسی صورتحال کا سامنا ہے جہاں عالمی سطح پر افراطِ زر کا خطرہ لاحق ہے، جس کے تمام قوموں کے لیے نتائج ہوں گے۔
مارین لوپن نے مزید کہا کہ بہتر ہے کہ ہم امریکہ کو اس بات پر قائل کریں کہ وہ ایک قدیم تہذیب کے حامل ملک کے ساتھ جنگ نہ کرے؛ ایک ایسا پیچیدہ ملک جو ممکنہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے تصور سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔
آپ کا تبصرہ